ٹی پی ایل ٹریکر جیسی مکمل ٹیکنالوجی کی کمپنی کا آئی پی او اور لسٹنگ کو بڑی کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا

گیاہے،فرخ خان موجودہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ ملک کی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے،سی ای او پاکستان اسٹاک ایکس چینج

بدھ 12 اگست 2020 23:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ خان نے سال 2020میں پی ایس ایکس پر دوسری پبلک آفرنگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ٹی پی ایل ٹریکر کی لسٹنگ کااعلان بڑے فخر اور خوشی کی بات ہے ، یہ رواں سال میں دوسری کمپنی کی لسٹنگ ہوئی ہے،کرونا وائرس اور اس کے منفی اثرات کے باوجود ٹی پی ایل ٹریکر جیسی مکمل ٹیکنالوجی کی کمپنی کا آئی پی او اور لسٹنگ کو بڑی کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیاہے۔

اس سے یہ بھی واضع ہوتاہے کہ کمپنیاں سرمائے کے حصول اور اس کو اپنے کاروبار کو مستحکم کرنے کے لیے سرمایہ کاری کرنے کے لیے اسٹاک ایکسچینج کو ترجیحی پلیٹ فارم کے طورپر سرگرمی سے استعمال کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی پی ایل ٹریکر لمیٹڈ کی لسٹنگ پر روایتی گھنٹی بجانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہحالیہ دنوں میں پی ایس ایکس میں ریکارڈ کاروباری حجم دیکھا جارہاہے،پی ایس ایکس میںبڑھتی ہوئی کاروباری سرگرمیوں سے ظاہر ہوتاہے کہ موجودہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ ملک کی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے سی ای او شاہد علی حبیب نے میڈیا سے گفتگو میںکہا کہ اس کمپنی کے شمار سے مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،ہماری مارکیٹ اور بروکرز کے لئے بہترین موقع ہے،اس وقت مارکیٹ بہت اچھی پوزیشن میں ہے،کمپنیاں چاہتی ہیں کہ لسٹڈ ہونے کی طرف جائیں تو مارکیٹ اچھی ہو،شرح سود کم ہونے سے سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ جاتا ہے،کورونا سے اتنے جلدی باہر آنا ہمارے لئے کارگر ثابت ہوا،ڈسکاؤنٹ ریٹ اگر مستحکم رہے گا تو بہترین مواقع ہیں۔

شاہد علی حبیب کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ پاکستان کی بڑی آئی او ٹی کمپنیوں میں شامل ٹی پی ایل ٹریکر لمیٹڈ کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ ہوئی ہے، یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ عارف حبیب لمیٹڈ نے اس کمپنی کو اس کے اس سفر میں رہنمائی فراہم کی جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ٹیکنالوجی سیکٹرمیں سرگرم ٹیک کمپنی ثابت ہوگی۔

اس آئی پی او میں انسٹی ٹیوشنزبشمول میوچل فنڈز، بینکس، انشورنس کمپنیوں اور ایچ این ڈبلیو آئیزکی جانب سے زبردست شرکت دیکھی گئی ۔میڈیا سے گفتگومیں احمد چنائے نے کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اس وقت بہتریں مواقع موجود ہیں ،تعمیراتی صنعت سے لے کر تمام شعبوں میں بہترین کام ہورہا ہے،پاکستان کی معیشت بہترین راستے پر ہے،بہت سارے لوگ اس وقت ہمارے ملک میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں،اسٹاک مارکیٹ کی طرف لوگوں کو لمبے عرصے کے لئیے سرمایہ کاری کے لئیے آنا چاہیے،ہمارا یہاں کاروبار کرنا آسان نہیں تھا لیکن اب حالات کاروبار کرنے کے لئے بہت اچھے ہیں اورآگے جاکر پاکستان میں بجلی اور گیس سستی ہوسکتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی پی ایل ٹریکر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سرور علی خان نے کہا کہ یہ روایتی گھنٹی بجانے کا عمل ٹی پی ایل ٹریکر کے پلیٹ فارم پرہمارے لیے ایک نئے آغاز اورنئے مواقع لانے والے مستقبل کی جانب بڑھنے کا عمل ہے۔ ٹریکر نے 2001سے طویل سفر کیاہے اور اب اس کے پورٹ فولیو کو لاجسٹک اور ٹرانسپورٹیشن تک وسعت ، نئی سمت میں تنوع اور مارکیٹ میںجدید آئی او ٹی سلوشنز اور سروسزکے ساتھ ہم اپنے وژن کے مطابق ریجنل گروتھ کی جانب گامزن ہیں۔

میں پوری سرمایہ کاربرادری کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے ٹی پی ایل ٹریکر پر اعتماد کیااور مجھے ٹی پی ایل ٹریکر کی ٹیم کا ممبرہونے پر فخر اور خوشی ہے جس کے بغیر یہ سب کچھ ممکن نہ تھا"۔ٹی پی ایل ٹریکر کے چیف فنانس آفیسر ملک شہر یار کا کہنا تھا کہ یہ روایتی گھنٹی بجانے کی تقریب ہم سب کے یادگار موقع ہے،عالمی وباء اور موجودہ معاشی صورتحال کے ساتھ درپیش چیلنجز کے باوجود14.6فی صد کی شرح سے زیادہ خریداروں کے ساتھ کمپنی کا کامیاب آئی پی او ٹی پی ایل ٹریکر کی مستحکم پوزیشن اور استعداد کو ظاہر کرتاہے، مجھے یقین ہے کہ ہم اپنے سرمایہ کاروں کی توقعات سے بڑھ کرابھریں گے اور پاکستان میں آئی او ٹی میںاپنی نمایاں پوزیشن کو برقرار رکھیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں