لکی سیمنٹ کیلئے انوائرمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ

پیر 21 ستمبر 2020 22:46

لکی سیمنٹ کیلئے انوائرمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) نیشنل فورم برائے صحت وماحولیات کی جانب سے کراچی میںمنعقد کئے گئے 17ویں سالانہ ایکسیلنس ایوارڈ میںسیمنٹ بنانے والی ملک کی مایہ ناز کمپنی لکی سیمنٹ کو انوائرمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایوارڈ کی تقریب سے پہلے کراچی کے مقامی ہوٹل میں بائیو ڈائیورسٹی اوروباء کے بعد آنے والے مسائل اور ان کے حل سے متعلق ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

لکی سیمنٹ کو یہ ایوارڈتوانائی کے تحفظ اور گرین پاکستان کیلئے مجموعی طورپر ماحول کی حفاظت کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ سالانہ انوائرمنٹ ایکسلینس ایوارڈز پاکستان میں ماحولیات کے معیارات کا بینچ مارک ہیں۔ اس موقع پر لکی سیمنٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر امین گنی نے کہاکہ لکی سیمنٹ اپنے آپریشنز کو پائیدار اور ماحول دوست بنانے کے لئے پر عزم ہے اور ہم توانائی کے تحفظ کیلئے ماحول دوست متبادل ایندھن سمیت مختلف طریقوںکو بھرپورطریقے سے اپنے آپریشنز میں شامل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان اقدامات نے نہ صرف ماحول کو تحفظ دینے میں ہمیں مدد فراہم کی ہے بلکہ کاربن کے اخراج میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔لکی سیمنٹ کی کاروباری حکمتِ عملی میں پائیدار ترقی کا اہم حصہ ہے اور یہ ان اہم عوامل میں سے ایک ہے جس نے کمپنی کو ترقی کے راستے کی طرف گامزن کیا ہے۔لکی سیمنٹ نے ماحولیاتی انتظام کیلئے ISO14001،کوالٹی مینجمنٹ کیلئیISO 9001 ،ISO9001اورISO45001جیسے مایہ ناز سرٹیفیکشنز حاصل کررکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں