انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں15پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں20پیسے کا اضافہ ہوگیا

پیر 28 ستمبر 2020 23:57

انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں15پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں20پیسے کا اضافہ ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں15پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں20پیسے کا اضافہ ہوگیا ۔یورو کی قدر بھی50پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں 2روپے بڑھ گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید165.75روپے سے بڑھ کر165.90روپے اور قیمت فروخت165.95روپے سے بڑھ کر166.10روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سی165.80روپے سے بڑھ کر166روپے اور قیمت فروخت166.10روپے سے بڑھ کر166.30روپے ہوگئی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید191.50روپے سے بڑھ کر192روپے اور قیمت فروخت193.50روپے سے بڑھ کر194روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید2روپے کے اضافے سی211روپے سے بڑھ کر213روپے اور قیمت فروخت213روپے سے بڑھ کر215روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں