انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا

منگل 29 ستمبر 2020 22:35

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستا ن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 165.90روپے سے کم ہو کر165.85روپے اور قیمت فروخت166.10روپے سے کم ہو کر166.05روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 166روپے سے کم ہو کر165.90روپے اور قیمت فروخت166.30روپے سے کم ہو کر166.20روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں75پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 192روپے سے بڑھ کر192.75روپے اور قیمت فروخت194روپے سے بڑھ کر194.75روپے ہو گئی جبکہ1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 213روپے سے کم ہو کر212روپے اور قیمت فروخت215روپے سے کم ہو کر214روپے پر آ گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں