پاک قطر تکافل کے لئے بہترین تکافل کمپنی کا ایوارڈ

منگل 29 ستمبر 2020 22:40

پاک قطر تکافل کے لئے بہترین تکافل کمپنی کا ایوارڈ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) ایف پی سی سی آئی کی اچیومنٹ ایوارڈ زتقریب میں پاک قطر تکافل کوپاکستان کی بہترین تکافل کمپنی کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک قطر تکافل گروپ کے ڈائریکٹر زاہد اعوان نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ایوارڈ وصول کیا۔ اس موقع پروزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ اور وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں