سلیم الزماں ’کاٹی‘ کے بلامقابلہ صدر منتخب، سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کی مبارکباد

بدھ 30 ستمبر 2020 23:04

سلیم الزماں ’کاٹی‘ کے بلامقابلہ صدر منتخب، سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کی مبارکباد
کراچی۔30 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے نئے عہدے داران بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ بدھ کو جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سلیم الزماں کاٹی کے صدر،ذکی احمد شریف سینئر نائب صدر اورنگہت اعوان نائب صدر کے عہدوں کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر ، صدر شیخ عمر ریحان، سینئر نائب صدراکرام راجپوت، نائب صدر سید واجد حسین، سینیٹر عبدالحسیب خان ، سی ای او کا ئیٹ ڈی ایم سی زبیر چھایا، کاٹی کے سابق چیئرمین اور صدورایس ایم الیاس، ایس ایم یحییٰ، فرحان الرحمٰن، گلزار فیروز،شیخ فضل جلیل، سید جوہر علی قندھاری،سید فرخ مظہر ، احتشام الدین، طارق ملک،اور دیگر کے علاوہ مجلس عاملہ کے اراکین نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ کاٹی کے پلیٹ فارم سے تاجر و صنعت کار برادری کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ سلیم الزماں اس سے پہلے کاٹی کے سینئر وائس چیئرمین کے عہدے پر اپنی ذمہ داری نبھا چکے ہیںجبکہ ماحولیات کے امور پرمکمل عبور رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں