انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمزید 10پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں5پیسے کی کم ہوگئی

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:30

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمزید 10پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں5پیسے کی کم ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمزید 10پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں5پیسے کی کم ہوگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید10 پیسے کی کمی سی162.20روپے سے گھٹ کر162.10روپے اور قیمت فروخت162.40روپے سے گھٹ کر162.30روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں5پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید162.25روپے سے گھٹ کر162.20روپے اور قیمت فروخت162.55روپے سے گھٹ کر162.50روپے پر آ گئی۔

دیگر کرنسیوں میںیورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید190.50روپے سے بڑھ کر191روپے اور قیمت فروخت192.50روپے سے بڑھ کر193روپے پر جا پہنچی جبکہ1.20روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 209روپے سے بڑھ کر210.20روپے اور قیمت فروخت211روپے سے بڑھ کر212.20روپے ہو گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں