مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت500روپے کی کمی سی1لاکھ 15ہزار700روپے فی تولہ ہوگئی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 20:26

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت500روپے کی کمی سی1لاکھ 15ہزار700روپے فی تولہ ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت500روپے کی کمی سی1لاکھ 15ہزار700روپے فی تولہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 2ڈالرکی کمی سی1916ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی سطح پر سونے کی قیمت 500روپی کی کمی سی1لاکھ15ہزار700روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 429روپے کی کمی سے 99ہزار194روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے کی کمی سی1240روپے ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں