امریکی ڈالر کی قدرمزید50پیسے کی کمی سی161.80روپے اور اوپن مارکیٹ میں40پیسے 162.20روپے کی سطح پر آگیا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 20:26

امریکی ڈالر کی قدرمزید50پیسے کی کمی سی161.80روپے اور اوپن مارکیٹ میں40پیسے 162.20روپے کی سطح پر آگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمزید50پیسے کی کمی سی161.80روپے اور اوپن مارکیٹ میں40پیسے 162.20روپے کی سطح پر آگیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید50 پیسے کی کمی سی162.10روپے سے گھٹ کر161.60روپے اور قیمت فروخت162.30روپے سے گھٹ کر161.80روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں40پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید162.20روپی سے گھٹ کر161.80روپے اور قیمت فروخت162.50روپے سے گھٹ کر162.21روپے پر آ گئی۔

دیگر کرنسیوں میںیورو کی قدر میںایک روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید191روپے سے گھٹ کر190روپے اور قیمت فروخت193روپے سے گھٹ کر192روپے کی سطح پر آگئی جب کہ 8پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید210.20روپے سے بڑھ کر211روپے اور قیمت فروخت212.20روپے سے بڑھ کر213روپے ہو گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں