سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہو گئی

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:44

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) کاروباری ہفتے کے آخری روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کی کمی کے بعد 99 ہزار 22 روپے ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہو گئی تھی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 1916 ڈالر ہو گئی تھی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں