کراچی، یو بی جی کور کمیٹی کااجلاس،شیخ خالدتواب ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار نامزد

عبدالرئوف مختارسینئرنائب صدر کیلئے نامزد، فیڈریشن الیکشن کیلئے اہل شخصیات کو امیدوار نامزد کیا ہے،ایس ایم منیر حکومت اورتاجربرادری کے درمیان فاصلوں کو کم کرینگے،افتخار ملکاجلاس میں،زبیرطفیل ریاض شیخ،گلزارفیروز اور دیگر کی شرکت

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:17

کراچی، یو بی جی کور کمیٹی کااجلاس،شیخ خالدتواب ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار نامزد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)نے سندھ سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین شیخ خالدتواب کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات برائے 2021کے لئے صدارتی امیدوار نامزد کردیا جبکہ پنجاب سے عبدالرئوف مختار سینئرنائب صدر کے امیدوار ہونگے جبکہ باقی امیدواروں کا فیصلہ آئندہ چندروز میں کرلیا جائے گا۔

گروپ کی کور کمیٹی کے اجلاس میں تمام تر فیصلے اتفاق رائے سے کئے گئے۔ ہفتے کویو بی جی چیئرمین افتخار علی ملک کی رہائشگاہ پر یو بی جی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیراورافتخار علی ملک کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سابق صدورزبیرطفیل، غضنفر بلور، انجینئر دارو خان،عبدالرئوف عالم، تنویراحمدشیخ،سینیٹرعبدالحسیب خان،مرکزی ترجمان گلزار فیروز،سابق سینئرنائب صدور مظہر اے ناصر،خالدتواب ، عامرعطاباجوہ،مرزااختیار بیگ، سابق نائب صدورطارق حلیم،شبنم ظفر،حنیف گوہر،ممتاز شیخ،سہیل الطاف،ریاض الدین شیخ، ظفر بختاوری،عبدالسمیع خان،ملک سہیل حسین،حمید اختر چڈھا، نوراحمدخان،حاجی افضل، ڈاکٹر نعمان بٹ،شکیل ڈھینگڑا،وقار میاں،شاہین الیاس سروانہ،احمدچنائے،پیرناظم حسین شاہ،اسدمشہدی،الماس حیدر،قاضی اکبر،چوہدری زاہد اقبال،خرم آفتاب، محمد یاسین،زاہد اللہ شنواری،حاجی جمال الدین،ملک منظور چوہدری امجد،علی حسام اور دیگرممبران شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرممبران نے ایس ایم منیر کو صحتیابی پر مبارکباد پیش کی۔ یو بی جی کی جانب سے فیڈریشن چیمبر کے آئندہ الیکشن کیلئے صدر اور سینئرنائب صدر کے امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے ایس ایم منیر نے کہا کہ یو بی جی کی طرف سے فیڈریشن الیکشن کیلئے اہل شخصیات کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے، یو بی جی کی تمام قیادت اجتماعی فیصلوں پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ گروپ نے تاجر برادری کے مسائل حل کرکے ملک کی 90 فیصد تاجر برادری کا اعتماد حاصل کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ افتخار علی ملک یو بی جی کی جان ہیں،ہم نی5سال فیڈریشن کا نہ صرف ملکی بلکہ غیرملکی سطح پر وقار بلند کیا مگر موجودہ برسراقتدار گروپ بزنس مین پینل نے فیڈریشن کوپستی کی جانب دھکیل دیا ہے اور اب بزنس مین پینل ٹکڑوں میں بٹ گیا ہے،بزنس مین پینل کے تقریباً2درجن رہنمائوں نے مایوسیوں کے سبب استعفے دے دیئے ہیں۔ انہوں نے ایف پی سی سی آئی کی سابق نائب صدرشبنم ظفر کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے ستھ ڈٹ کر کھڑی رہی ہیں اور کبھی کسی کا دبائو برداشت نہیں کیا۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ پچھلے سال ہمارا گروپ بلوچستان کے جعلی ووٹوں اور کئی دیگر وجوہات کے سبب ہار گیا تھا مگر اب پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی ایک بار پھر یو بی جی کے جھنڈے تلے یکجا ہوچکی ہے ۔ افتخار علی ملک نے اس امید کا اظہار کیا کہ یو بی جی کے نامزد امیدواریکجہتی برقرار رکھتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اور تاجر برادری کے مسائل حل کریں گے، سال2021 ہمارے لئے بے حد اہم ہے کیونکہ مخالف گروپ رواں سال کے دوران کوئی کام نہیں کرسکا جس سے بزنس کمیونٹی بری طرح سے مایوس ہوئی ہے۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے تاجر دوست ماحول کو فروغ دینے کے اقدامات کرے گا تاکہ حکومت اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان فاصلوں کو کم سے کم کیا جاسکے۔ ایف پی سی سی آئی ملک کی اقتصادی ترقی میں نجی شعبہ کے کردار کو بھی فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری حکومت کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے پر تیار ہے، بڑھتے ہوئے افراط زر کے مسئلے پر پیداوار میں اضافہ کرکے اور غیر ضروری اخراجات کو کم کرکے بھی حل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ایس ای منیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم منیرجیسے لیڈر بہت مشکل سے پیدا ہوتے ہیں،ہمیں انکی قدر کرنی چاہیئے۔ صدارتی امیدوار خالدتواب نے کہا کہ وہ کامیاب ہو کر ملک بھر کی تاجر برادری کے مفادات کو فروغ دیں گے اور مسائل کے حل میں ان کو ساتھ لیکر چلیں گے جبکہ وہ متعلقہ حکومتی اداروں میں ایوان ہائے صنعت و تجارت کی نمائندگی موثر بنانے اور بڑھانے کے لئے کام کریں گے۔

سیکریٹری جنرل یو بی جی زبیرطفیل نے کہا کہ یو بی جی رہنمائوں نے مسلسل مشاورت کے بعد صڈر اور سینئرنائب صدر کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، گزشتہ سال ک؂چھ لوگوں کی دھونس ودھمکیوں کے سبب موجودہ گروپ ایف پی سی سی آئی میں برسراقتدار آگیا تھا مگرکمزور سیڑھیوں پر کحرے ہوئے بزنس مین پینل کے لوگ منقسم ہونے لگے ہیںاوریہی یو بی جی کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں