مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

منگل اکتوبر 23:24

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت ڈالر161.10روپے کی سطح پر آگیاجب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید7پیسے کی کمی ہوئی جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید160.95روپے سے گھٹ کر160.88روپے اور قیمت فروخت12پیسے کی کمی ہوئی161.20روپے سے گھٹ کر161.08روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سی161روپے سے گھٹ کر 160.80روپے اور قیمت فروخت 161.30روپے سے گھٹ کر161.10روپے ہوگئی۔

دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خریدایک روپی30پیسے کی کمی سی189روپے سے گھٹ کر188.70روپے اور قیمت فروخت 191روپے سے گھٹ کر190.70روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید209روپے سے گھٹ کر208.25روپے اور قیمت فروخت 211روپے سے گھٹ کر210.25روپے ہوگئی۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments