عالمی مارکیٹ میں 6ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1866ڈالر ہو گئی

پیر 23 نومبر 2020 21:50

عالمی مارکیٹ میں 6ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1866ڈالر ہو گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) عالمی مارکیٹ میں 6ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1866ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک تولہ سونا 450روپے سستا ہو کر 1لاکھ12ہزار 850روپے اور دس گرام سونا 385روپے کی کمی سے 96ہزار 751روپے کا ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں