پاکستان میں موبائل فیکچرننگ سے درآمدی بل میں اربوں روپے کی کمی ہوگی ‘خوشحال خان

چین کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی جوائنٹ ونچر کرنا چاہیے ،نوجوانوںکو سکالر شپس پر بیرون ممالک بھجوایا جائے‘ ڈائریکٹر ای ٹاچی

ہفتہ 28 نومبر 2020 13:05

پاکستان میں موبائل فیکچرننگ سے درآمدی بل میں اربوں روپے کی کمی ہوگی ‘خوشحال خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) چینی کمپنیوں سے پاکستان میں موبائل فیکچرننگ کیلئے معاہدہ طے پانا انتہائی خوش آئند ہے ،پیشرفت سے نہ صرف پاکستان کی مقامی ضرورت پوری ہونے سے نہ صرف درآمدی بل میں اربوں روپے کی کمی ہو گی بلکہ لاکھوں لوگوںکوروزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے، حکومت کو موبائل فیکچرننگ میں دوسرے ممالک سے بھی جوائنٹ ونچر کرنا چاہیے اورپاکستان سے ذہین نوجوانوںکو سکالر شپس پر ان کمپنیوںمیں بھجوانے کیلئے کاوشیں کرنی چاہئیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اس شعبے میں سرمایہ کاری کاری کرنے والے ای ٹاچی کمپنی کے ڈائریکٹر خوشحال خان ( کے کے ) نے پنجاب حکومت کے نام اپنے تہینیتی پیغام میں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اور چینی کمپنیوںکے درمیان موبائل کی مینو فیکچرننگ اشتراک کار کا معاہدہ قابل ستائش ہے اور ہمیں اس پر جنگی بنیادوںپر پیشرفت کر تے ہوئے اس سے استفادہ کرنا چاہیے ۔ رواں مالی سال کے صرف4 ماہ میں 92 ارب 76کروڑ روپے کے سمارٹ موبائل فونز درآمد کئے گئے اور پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اب ہمیں اپنی مجموعی آمدن میں اضافے کیلئے روایتی شعبوں کے ساتھ موبائل فیکچرننگ اور اس طرز کے دیگر شعبوں پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں