کینو کی ایکسپورٹ کے لیے ساڑھے تین لاکھ ٹن کا ہدف مقرر، 21 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا
5ارب روپے کی کینو کی صنعت خطرات کا شکار، نئی ورائٹیاں کاشت کرنا ہوں گی، وحید احمد سرپرست اعلیٰ پی ایف وی اے
بدھ 2 دسمبر 2020 17:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کینو کے باغات ساٹھ سال پرانے ہیں جو بیماریوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے پاکستانی کینو کی جلد پر داغ دھبوں اور نشانات کی بیماری عام ہے جس کی وجہ سے اس کی ظاہری خوبصورتی متاثر ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ ایکسپورٹرز نے یورپ کو کینو کی ایکسپورٹ پر از خود پابندی عائد کررکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سیزن کرونا کی وباء کی وجہ سے وٹامن سی سے بھرپور ترش پھلوں کی مانگ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور پاکستان اس سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتا ہے لیکن کینو کے معیار کے مسائل کی وجہ سے ان امکانات سے بھرپور فائدہ نہیں پہنچ رہا۔ وحید احمد کے مطابق پاکستان کی ترش پھلوں اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی مجموعی برامدات پانچ سال میں ایک ارب ڈالر تک بڑھائی جاسکتی ہیں تاہم اس کے لیے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زریعے ترش پھلوں کی نئی ورائٹیاں کاشت کرنا ہوں گی، کینو کو بیماریوں سے پاک کرنا ہوگا اور کینو کی فی ایکڑ پیداوار بڑھاتے ہوئے نئے باغات لگانا ہوں گے تاہم پنجاب میں جو کینو کی پیداوار کا مرکز ہے صوبائی محکمہ زراعت کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی اسی طرح وفاقی حکومت نے بھی اٹھارہویں ترمیم کو جواز بناکر کینو کی صنعت کے مسائل کو نظر انداز کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ایف وی اے گزشتہ دس سال سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کینو کی صنعت پر منڈلانے والے ان سیاہ بادلوں سے آگاہ کررہی ہے۔ پاکستان میں کینو کی صنعت کا حجم 125ارب روپے کے لگ بھگ ہے بھلوال اور سرگودھا کی معیشت کا تمام تر دارومدار کینو کی صنعت پر ہے جس میں 250فیکٹریوں میں پنجاب کے لگ بھگ 2.5لاکھ افردا کو براہ راست روزگار مل رہا ہے۔ فوری طور پر کینو کے نئے باغات لگانے اور نئی ورائٹیوں کے درخت لگانے کی ضرورت ہے بصورت دیگر پاکستان میں کینو کی صنعت کا مستقبل خطرے کا شکار ہے۔ وحید احمد کیمطابق انہوں نے رواں سیزن سے قبل بھی پنجاب کے صوبائی وزیر زراعت اور گورنر پنجاب سمیت کاشتکاروں اور ایکسپورٹرز سمیت کینو کی صنعت سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں کینو کی صنعت اور ہارٹی کلچر کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے قومی سطح پر لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پی ایف وی اے نے کینو کی صنعت کو درپیش مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل تلاش کرنے کے لیے کینو کی قومی کانفرنس کی منصوبہ بندی کی ہے جو کرونا کی وباء اور دیگر ناگزیر وجوہات کی بناء پر یکم دسمبر کو منعقد نہ ہوسکی تاہم سیزن کے دوران کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ زرعی جامعات، ایکسپورٹرز، فارمرز اور تمام اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے اور کینو کی صنعت کی بقاء اور ترقی کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔وحید احمد نے کہا کہ رواں سیزن پاکستان میں کنٹینرز کی قلت کا سامنا ہے۔ پاکستان سے کینو زمینی اور سمندری استے سے ایکسپورٹ کیا جاتا ہے کنٹینرز نہ ہونے اور فریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے کینو کی ایکسپورٹ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کینو کی ایکسپورٹ کا ہدف حاصل کرنے کے لیے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کا تعاون ناگزیر ہے جن میں وفاقی وزارت تجارت، وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیوریٹی، پورٹ اتھارٹیز اور ایف بی آر شامل ہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان ..
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
اداکارہ ثناء جاوید نے ایک بار پھر سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویر شیئر کردی
اداکارہ امرخان نے وہاج علی کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے
رواں برس موسم گرما میں ’دی گلاس ورکر‘ پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (آج) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت ..
دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی تعلقات کو بڑھانے کے لئے ..
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری