جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ 53 فیصد سے گر کر 19 فیصد رہ گیا ہے،میاں زاہد حسین
زراعت کوجدیدخطوط پراستوار نہ کرنے کے نتائج ساری قوم بھگت رہی ہے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
بدھ 2 دسمبر 2020 17:23
(جاری ہے)
میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی جی ڈی پی کا 39 فیصد، روزگار کا 39فیصد، برآمدات کا 34 فیصداور نجی سرمایہ کاری کا 30 فیصد زراعت سے بلواسطہ یا بلاواسطہ جڑا ہوا ہے جبکہ زراعت کی ایک فیصد ترقی سے جی ڈی پی 0.4 فیصد ترقی کرتا ہے مگر اسکے باوجود اسے برسہا برس سے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔
کئی دہائیوں سے متعدد حکومتوں نے بجلی کی پیداوار، میگا پراجیکٹس اور ہائی ویز پر زیادہ توجہ دی جبکہ اس شعبے کو اسکے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔اس شعبہ کو ساٹھ، اسی اور نوے کی دہائیوں میں توجہ دی گئی جس سے اس شعبہ نے زبردست ترقی کی مگر اسکے بعد پالیسی سازوں نے اسے نظر انداز کرنا شروع کر دیا اور گزشتہ پانچ سالوں میں اسکی شرح نمو بہت کم ہو گئی جسکے بھیانک نتائج آج ساری قوم بھگت رہی ہے۔پانی کی کمی کی وجہ سی2013-14میں زیر کاشت رقبے میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، ٹیوب ویلز کی تعداد میں بھی 2014-15 سے کوئی اضافہ نہیں ہوا اور کھاد کے استعمال میں 2014-15 سے اب تک صرف 1.7 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ آبادی کی ضروریات بڑھتی چلی جا رہی ہیں۔زراعت اس وقت تک ترقی نہیں کرے گی جب تک زرعی شعبے میںکار پوریٹ کلچرمتعارف نہیں کروایا جاتااور سستی کھاد، معیاری بیج، صحیح زرعی ادویات، جدید ایریگیشن سسٹم، سستے قرضوںاور زرعی آلات کی قیمتوں میں کمی نہیں لائی جاتی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال