مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1600روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 10ہزار800روپے ہوگئی

بدھ 2 دسمبر 2020 23:00

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1600روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 10ہزار800روپے ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 1600روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 10ہزار800روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میںفی اونس سونا30ڈالرکے نمایاں اضافے سے بڑھ کر1831ڈالر ہو گیا جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہااور ایک تولہ سونے کی قیمت 1600روپے کے اضافے سے 1لاکھ 10ہزار800روپے ہو گئی اسی طرح1372روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار 993روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں