انٹر بینک میں ڈالر 160.35روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں160.60روپے ہوگئی

بدھ 2 دسمبر 2020 23:01

انٹر بینک میں ڈالر 160.35روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں160.60روپے ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا اور انٹر بینک میں ڈالر 160.35روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں160.60روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سی159.80روپے سے بڑھ کر160.30روپے اورقیمت فروخت45پیسے کے اضافے سی159.90روپے سے بڑھ کر160.35روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سی159.70روپے سے بڑھ کر160.20روپے اور قیمت فروخت40پیسے کے اضافے سی160.20روپے سے بڑھ کر160.60روپے ہوگئی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید2روپے کے اضافے سی189روپے سے بڑھ کر191روپے اور قیمت فروخت191روپے سے بڑھ کر192.90روپے ہوگئی جب کہ ایک روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید211روپے سے بڑھ کر212روپے اور قیمت فروخت213روپے سے بڑھ کر214روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں