پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 53ارب17کروڑ12لاکھ روپے بڑھ گئی

بدھ 2 دسمبر 2020 23:01

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 53ارب17کروڑ12لاکھ روپے بڑھ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس42ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئی362.11پوائنٹس کے اضافے سی42027.38پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا اور60.04فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 53ارب17کروڑ12لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت 2.60فیصدکم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںگزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میںدلچسپی دیکھنے میں آئی جس کے باعث تیزی کا رجحان رہا اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس42ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہااور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس362.11پوائنٹس کے اضافے سی42027.38پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس134.83 پوائنٹس کے اضافے سے 17668.32پوائنٹس پر اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس203.03 پوائنٹس کے اضافے سی29407.77 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر 403کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی403کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،242میں کمی اور 36کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 76کھرب48ارب35کروڑ6لاکھ روپے سے بڑھ کر77کھرب1ارب52کروڑ18لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاو،ْ کے اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میں ملت ٹریکٹرز78.34روپے کے اضافے سی1122.99روپے اور انڈس موٹر کمپنی 74.18روپے کے اضافے سی1218.48روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائر ٹیکس 84.58روپے کے اضافے سی1053روپے اور پریمیم ٹیکس 17روپے کے اضافے سی218روپے ہوگئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں