مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت1لاکھ 12ہزار900روپے ہوگئی

جمعہ 15 جنوری 2021 22:57

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت1لاکھ 12ہزار900روپے ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت1لاکھ 12ہزار900روپے کی سطح پرمستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالرکے اضافے سی1847ڈالر ہوگئی تاہم اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت1لاکھ 12ہزار900روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 96ہزار794روپے برقرار رہی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی1300روپے مستحکم رہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں