انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ

منگل 19 جنوری 2021 23:03

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں  روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر گھٹ گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید8پیسے کے اضافے سی160.32روپے سے بڑھ کر160.40روپے اور قیمت فروخت160.52روپے سے بڑھ کر160.60روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سی160.20روپے سے بڑھ کر160.40روپے اور قیمت فروخت160.52روپے سے بڑھ کر160.70روپے ہوگئی ۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید192.60روپے سے بڑھ کر193.40روپے اور قیمت فروخت194.60روپے سے بڑھ کر195.40روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 216.50روپے سے بڑھ کر217.30روپے اور قیمت فروخت218.50روپے سے بڑھ کر219.30روپے ہوگئی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں