مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 150روپے کے اضافے سی1لاکھ 13ہزارروپے ہوگئی

بدھ 20 جنوری 2021 22:01

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 150روپے کے اضافے سی1لاکھ 13ہزارروپے ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 150روپے کے اضافے سی1لاکھ 13ہزارروپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت9ڈالرکے اضافے سی1853ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت150روپے کے اضافے سی1لاکھ 13ہزارروپے اوردس گرام سونے کی قیمت 130روپے کے اضافے سے 96ہزار880روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1300روپے مستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں