پاکستان اسٹاک ایکس چینج ایمپلائز یونین کے انتخابات میں اعجاز علی میرانی صدر اور شاہد منشی سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے

جمعہ 22 جنوری 2021 17:38

پاکستان اسٹاک ایکس چینج ایمپلائز یونین کے انتخابات میں اعجاز علی میرانی صدر اور شاہد منشی سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج ایمپلائز یونین کے انتخابات میں اعجاز علی میرانی صدر اور شاہد منشی سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایمپلاز یونین کے سالانہ انتخابات میں اعجاز علی میرانی صدر ،محمد طارق سینئر نائب صدر ،ندیم قاسم کھانانی نائب صدر ،شاہد منشی سیکرٹری جنرل ،اعجاز حسین مغل جوائنٹ سیکرٹری ،آفتاب احمد فازلانی سیکرٹری خزانہ اور محمد ناصر خانانی کو سیکرٹری اطلاعات منتخب کرلیا گیا جبکہ محمد فاروق رزاق ممبر ایگزیکٹو کمیٹی ہوں گے۔تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں