سندھ حکومت کا شاپنگ مال ہفتے میں7روز کھولنے کا اعلان

ایسے تمام شاپنگ مالز جو ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ہیں وہاں اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا، نوٹیفکیشن

ہفتہ 23 جنوری 2021 12:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) سندھ حکومت نے شاپنگ مال ہفتے میں 7روز کھولنے کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت نے شاپنگ مال ہفتے میں 7روز کھولنے کا اعلان کردیا ہے، محکمہ داخلہ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شاپنگ مال ہفتے میں 7روز کھولے جاسکیں گے تاہم تمام شاپنگ مالز میں کورنا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام شاپنگ مالز جو ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ہیں وہاں اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں