انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں5پیسے کی کمی

پیر 25 جنوری 2021 23:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں5پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کی کمی سی160.80روپے سے گھٹ کر160.75روپے اور قیمت فروخت160.90روپے سے گھٹ کر160.85روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید160.60روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت160.90روپے سے بڑھ کر161روپے ہوگئی ۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید194.50روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت196.50روپے سے بڑھ کر196روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت218.50روپے سے بڑھ کر219روپے اور قیمت فروخت220.50روپے سے بڑھ کر221روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں