پاکستان سٹاک مارکیٹ میںتیزی کا رجحان غالب،46ہزار کی نفسیاتی حد بحال، سرمایہ کاری مالیت 28ارب60کروڑ61لاکھ روپے بڑھ گئی

پیر 25 جنوری 2021 23:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوتیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس کی46ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس219.60پوائنٹس کے اضافے سی46087.64پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ54.58فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 28ارب60کروڑ61لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 9.15فیصدزائد رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئی46189پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں46100 کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس219.60پوائنٹس کے اضافے سی46087.64پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس104.54پوائنٹس کے اضافے سی19165.52پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 109.54پوائنٹس کے اضافے سی31950.46پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر414کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سی226کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ166میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب15ارب31کروڑ16لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب43ارب91کروڑ77لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 48.24روپے کے اضافے سی1649.99روپے اوربہانیرو ٹیکس43.90روپے کے اضافے سی870روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان155روپے کی کمی سی6420روپے اورمری پٹرولیم کے حصص 17.89روپے کی کمی سے 1409.19روپے ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں