ایف بی آرکی کارروائی کے دوران عبدالغفار نامی شخص کے شناختی کارڈ پر 15 گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف

کسی نے میرے شناختی کارڈ کا غلط استعمال کیا ہے، تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن میرے نام سے منسوخ کردی جائے، عبدالغفار

جمعرات 4 مارچ 2021 14:30

ایف بی آرکی کارروائی کے دوران عبدالغفار نامی شخص کے شناختی کارڈ پر 15 گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)کے بے نامی زون کراچی کو اہم کامیابی ملی ہے، عبدالغفار نامی شخص کے شناختی کارڈ پر15 گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق بے نامی زون کراچی کی کارروائی کے دوران عبدالغفار نامی شخص کے شناختی کارڈ پر 15 گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا، شہری نے تحریری بیان اینٹی بے نامی زون کراچی کو دے دیا۔

(جاری ہے)

عبدالغفارکے مطابق میرے نام سے رجسٹرڈ تمام 15 گاڑیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔میں نہیں جانتا ان گاڑیوں کا اصل مالک کون ہے، کسی نے میرے شناختی کارڈ کا غلط استعمال کیا ہے، تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن میرے نام سے منسوخ کردی جائے۔ذرائع اینٹی بے نامی زون کے مطابق تمام بے نامی گاڑیوں کو ضبط کرکے نیلام کیا جائے گااوربے نامی گاڑیوں سے حاصل ہوانے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں