ای ایف پی نے ملک بھر میں رکنیت سازی کا دائرہ کار بڑھانے کی قومی حکمت عملی پر کام تیز کردیا

-ورکشاپ میںای ایف پی کی ترقی کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کا متحرک موقع میسر آیا، اسماعیل ستار، ذکی احمد انگریڈ کرینسٹنسن کا خطاب

جمعرات 4 مارچ 2021 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) نے ملک بھر میں اپنی رکنیت سازی کا دائرہ کار بڑھانے کی قومی حکمت عملی پر کام تیز کردیا ہے اور اس مقصد کے لیے ای ایف پی کی تاریخ میں پہلی بار کراچی، میرپورخاص، لاہور، فیصل آباد سیالکوٹ، ملتان، اسلام آباد، کے پی میں دفاتر سے اس کی نیشنل فیلڈ ٹیم کے نمائندوں نے کراچی میں منعقدہ دو روزہ ’’ممبرشپ ڈیولپمنٹ ورکشاپ‘‘ میں شرکت کی جس کا اہتمام ای ایف پی کی جانب سے آئی ایل او آئی ٹی سی، آئی ایل او ایکٹیمپ اور آئی ایل او کنٹری آفس اسلام آباد کے اشتراک سے کیا گیا تھا جبکہ آئی ایل او ایکٹیمپ نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی پیریز رویندرا اور آئی ایل او آئی ٹی سی کی باربرا مینو نے ورکشاپ کا انعقاد کیا اور ممبرشپ میں اضافے اور اسے برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

شرکاء نے گروپ مشقوں کے ذریعے اگلے 3 سالوں کے لیے ممبرشپ میں اضافے، ریکروٹمنٹ اور اسے برقرار کھنے کی حکمت عملی تیار کرنے، آؤٹ پٹ اور دیگر سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا جو اس کے طے شدہ مقاصد اور اہداف کو حاصل کرنے کے لیے وضع کیا جاسکتا ہے۔ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی) کے صدر اسماعیل ستار نے اپنے ریمارکس میں ورکشاپ کو ای ایف پی اور اس کے فیلڈ عملے کے لیے واضح رہنما اصولوں کے ساتھ آرگنائزیشن کی مستقبل میں ترقی کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کا ایک متحرک موقع قرار دیا۔

انہوں نے اس انتہائی ضروری سرگرمی کو شروع کرنے میں ای ایف پی کے ساتھ منفرد اور بروقت تعاون کرنے پر آئی ایل او آئی ٹی سی اور ایکٹیمپ کا شکریہ ادا کیا جو ای ایف پی کی نموکی حکمت عملی کا حصہ بنائے گا جو اس کے بورڈ کے ذریعے بھرپور انداز میں اختیار کیا جا رہا ہے۔اس موقع پرکنٹری ڈائریکٹر آئی ایل او آفس اسلام آباد محترمہ انگریڈ کرینسٹنسن نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ورکشاپ کا مقصد ای ایف پی کی استعداد کار کی تعمیر اور آجر تنظیموں کی افزائش اور توسیع کے لیے استعداد کار بڑھانے کے آئی ایل او کے مجموعی پروگرام کا لازمی جزو ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میںآجروں کی سب سے بڑی نمائندہ آرگنائزیشن کی حیثیت سے ترقی اور توسیع کی کوشش میں آئی ایل او ای ایف پی کی حمایت جاری رکھے گی۔ای ایف پی کے نائب صدر ذکی احمد خان نے ای ایف پی کے فیلڈ عملے کو ورکشاپ میں غیر معمولی جوش و جذبے اور دلچسپی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی مدد، تعاون اور مکمل عزم کے ساتھ ای ایف پی کی رکنیت میں اضافے کے مقاصد حاصل ہوں گے۔ ای ایف پی کے بورڈ آف ڈائریکٹر و سیکرٹریٹ انچارج سید نذر علی اور مشیر ای ای پی فصیح الکریم صدیقی نے ورکشاپ کے انعقاد اور شرکاء کی رہنمائی کرنے میں معاونت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں