گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبالہ کے ذخائر میں9کروڑ19لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جمعرات 4 مارچ 2021 23:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبالہ کے ذخائر میں9کروڑ19لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک اف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 26فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب13کروڑ35لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 6کروڑ97لاکھ ڈالرز اضافے سے 12ارب97کروڑ84لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر2کروڑ22لاکھ ڈالرز اضافے سے 7ارب15کروڑ51لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں