آئی ایم سی اور یو این اے پی کا سرسبز پاکستان کیلئے اشتراک

جمعرات 4 مارچ 2021 23:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) انڈس موٹر کمپنی ( آئی ایم سی ) نے اپنے ملین ٹری پروگرام کو مزید تقویت دینے کیلئے یونائیٹڈ نیشن ایسوسی ایشن آف پاکستان ( یو این اے پی ) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایم سی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہ تقریب کے دوران کمپنی کے سی ای او، علی اصغر جمالی اور صدر یو این اے پی، موہی شاہین نے ایم او یو پر دستخط کئے ۔شراکت داری کے تحت ، یو این اے پی کراچی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 150,000 درخت لگائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں