پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 62کروڑ49لاکھ روپے بڑھ گئی

جمعہ 16 اپریل 2021 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو تیزی کا رجحان غالب رہااورکے ایس ای100انڈیکس 75.45پوائنٹس کے اضافے سی45305.63پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 56.55فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 62کروڑ49لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 50.08فی صد کم رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس45467پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباو،ْ بڑھ گیا جس کے باعث انڈیکس 45400پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 75.45پوائنٹس کے اضافے سی45305.63پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس28.18پوائنٹس کے اضافے سی18537.78پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس39.18پوائنٹس کے اضافے سے 30722پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر 366کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 207کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 139میں کمی اور20میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب3ارب 87کروڑ81لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب4ارب50کروڑ30لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے سیپ ہائرٹیکس58.28روپے کے اضافے سی933.33روپے اوربہانیرو ٹیکس54.90روپے کے اضافے سی949.90روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو37.97روپے کی کمی سی1500روپے اوروائتھ پاک29روپے کی کمی سی970روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں