انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید5پیسے کی کمی

جمعہ 16 اپریل 2021 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) انٹر بینک میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید5پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 152.75روپے سے گھٹ کر152.70روپے اور قیمت فروخت 152.85روپے سے گھٹ کر152.80روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید152.60روپے اور قیمت فروخت 152.90روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید بغیر کسی تبدیلی کی182روپے اور قیمت فروخت183.50روپے برقرار رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید209.50روپے اور قیمت فروخت211روپے مستحکم رہی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں