بینک اسلامی اور TPL Lifeنے اپنے کسٹمرزکو COVID کی جامع بیمہ کوریج کی فراہمی کے لیے معاہدہ کرلیا

جمعہ 16 اپریل 2021 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والے اسلامی مالیاتی اداروں میں شمار کئے جانے والے ادارے ، بینک اسلامی نے اپنے کسٹمرز کو COVID-19 کی جامع بیمہ کوریج فراہم کرنے کے لیے TPL Life سے معاہدہ کرلیا ہے۔یہ پیکیج شرعی اصولوں پر مبنی تکافل پلان کے تحت پوری فیملی کے لیے ہے جس میں COVID کی تشخیص پر ابتدائی طور پر 30,000 روپے تک کی ادائیگی کی جاتی ہے اور بعد ازاں ان افراد میں ہر رکن کے لیے صرف COVID پروٹیکشن شیلڈ کے تحت ہاسپٹل کیش اسسٹنس (Hospital Cash Assistance)کی سہولت دستیاب ہوگی۔

" اس وقت ملک میں COVID وائرس کی نئی اقسام کے ساتھ اس کی تیسری لہر جاری ہے اور اس سے متاثرہ ہونے والے مریضوں کی شرح قدرے بلند ہے ۔ پاکستان میں تکافل فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے بروقت فراہم کیا جانے والا یہ پلان ایک اہم پراڈکٹ ہے جو COVID-19 سے متعلق اخراجات کے حوالے سے جامع بیمہ کوریج فراہم کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس پلان کے تحت ،مریض کی وفات (خدانخواستہ) کی صورت میں تجہیز و تکفین کے اخراجات کی فراہمی بھی شامل ہے ۔

یہ سہولت ملک کے دو اہم اداروں ،جو ملک بھر میں عوام کے لیے اسلامک فنانس اور تکافل سلوشنز کی پیشکش کررہے ہیں ، کے مابین ہونے والی شراکت داری کا ثمرہے۔اس موقع پر بینک اسلامی کے سی ای او ، سید عامر علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ COVID-19" صحت کے شعبے کو درپیش ایک انتہائی شدید بحران ہے جو ہم نے اس جدید دور کی تاریخ میں پہلی بار دیکھا ہے۔

اگر چہ ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوچکا ہے ،تاہم یہ انفیکشن اب بھی اپنے عروج پر ہے اور کئی لوگ خود اپنے لیے اور اپنے گھر والوں کو مؤثر علاج معالجے کی فراہمی کے لیے وسائل کی تلاش میں سرگرداں ہیں ۔ بینک اسلامی میں ، کسٹمرز ہمیشہ سے ادارے کی اوّلین ترجیح رہے ہیں اور ہم TPL Life سے اشتراک کرکے اس صنعت کے پہلے پلان کے ذریعے اپنے اس عزم کا اعائدہ کررہے ہیں "۔

TPL Life تکافل کے سی ای او ، فیصل شہزاد عباسی ، جو معاہدے پر دستخط کی تقریب کے دوران بھی موجود تھے، نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں معلوم ہے کہ COVID-19 کے اس وبائی مرض سے ملک بھر میں لوگوں کو کیا خطرات اور خدشات لاحق ہیں ۔ہمارا مقصد صارفین کو ہرممکن طریقے سے سہولت بہم فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس تکافل پلان کو لوگوں کو درپیش ان کی اس مستقل ضرورت کو پیش نظر رکھ کر تیار کیا ہے ، جس کا اس وقت یہ لوگ سامنا کررہے ہیں ۔

ہمیں یقین ہے کہ اس پلان کے ذریعے کئی فیملیز اس وباء کے حوالے سے خود کومطلوب نگہداشت کے اخراجات کو برداشت کرنے کے قابل ہوجائیں گی۔بینک اسلامی، ملک کے ان اہم بینکوں میں سے ایک ہے، جو سودسے پاک بینکنگ پراڈکٹس میں مہارت کے حامل ہیں ۔بینک اسلامی، مالی سہولیات کے حوالے سے ملک بھر میں اپنے کسٹمرز کو اسلامی اصولوں کے مطابق طے کردہ شرائط پرمالیاتی سہولت کو قبول کرنے کا اختیار دیتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں