انٹربینک میں اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان رہا

منگل 20 اپریل 2021 19:07

انٹربینک میں اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2021ء) انٹر بینک میںاورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 152.85روپے سے کم ہو کر152.70روپے اور قیمت فروخت152.95روپے سے کم ہو کر152.80روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 152.80روپے سے گھٹ کر152.60روپے اور قیمت فروخت153.10روپے سے گھٹ کر152.60روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے یورو کی قدر میں2روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 180.60روپے سء بڑھ کر182روپے اور قیمت فروخت182روپے سے بڑھ کر184روپے پر جا پہنچی اسی طرح1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 209ورپے سے بڑھ کر210.50روپے اور قیمت فروخت211روپے سے بڑھ کر 212.50روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یوروکی قدر میں50پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں1.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں