ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 500روپے مہنگا ہوگیا

ہفتہ 8 مئی 2021 23:21

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 500روپے مہنگا ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2021ء) عالمی مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونا 11ڈالر کے اضافے سے 1831ڈالر ہو گیا جس کے بعد پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 500روپے مہنگا ہو کر 1لاکھ6ہزار روپے کا ہو گیا جبکہ 428روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 90ہزار878روپے پر جا پہنچی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں