پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگذشتہ ہفتے ملا جلا رجحان رہا

کے ایس ای100انڈیکس 48300پوائنٹس سے گھٹ کر48200پوائنٹس کی سطح پر آگیا

ہفتہ 19 جون 2021 19:22

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگذشتہ ہفتے ملا جلا رجحان رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگذشتہ ہفتے ملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 48300پوائنٹس سے گھٹ کر48200پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں36ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم84کھرب روپے کے قریب پہنچ گیا ،کاروباری اتار چڑھا کے باعث 51.91فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھا کی لپیٹ میں رہی ،3روزہ مندی میں انڈیکس568.45پوائنٹس لوز کر گیا تاہم2روزہ تیزی میں انڈیکس نی502.4پوائنٹس ریکور تو کر لئے مگر مارکیٹ میں انڈیکس منفی زون میں بند ہوا تاہم سرمائے کا حجم مثبت رہا ۔۔پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں66.05پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس78304.72پوائنٹس سے کم ہو کر48238.67پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 106.16پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19478.73پوائنٹس سے کم ہو کر19425.65پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32715.62پوائنٹس سے بڑھ کر32869.23پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

کاروباری اتار چڑھا کے باوجودمارکیٹ کے سرمائے میں36ارب31کروڑ2لاکھ79ہزار374روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 83کھرب58ارب36کروڑ62لاکھ69ہزار136روپے سے بڑھ کر83کھرب94ارب67کروڑ65لاکھ48ہزار510روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر48986.94پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 48023.53پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ42ارب روپے مالیت کے 1ارب22کروڑ45لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے جبکہ کم سے کم 22ارب روپے مالیت کی93کروڑ66لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر2050کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی860کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1065میں کمی اور95کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے بائیکو پیٹرولیم ،ہم نیٹ ورک ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،عائشہ اسٹیل مل ،ایگری ٹیک لمیٹڈ ،پاک ریفائنری ،پاک پیٹرولیم ،حیسکول پیٹرول ،غنی گلوبل ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،پاور سیمنٹ ،میپل لیف ،فلائنگ سیمنٹ ،پاک انٹر نیشنل بلک ،ازگارڈ نائن کوہ نور اسپیننگ ،پاک ریفائنری ،سلک بینک لمیٹڈ ،پی آئی اے ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ اورفرسٹ نیشنل ایکویٹیز سر فہرست رہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں