عالمی صرافہ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دورا ن فی اونس سونا92ڈالر کی کمی سی1764ڈالر ہو گیا

ہفتہ 19 جون 2021 19:22

عالمی صرافہ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دورا ن فی اونس سونا92ڈالر کی کمی سی1764ڈالر ہو گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دورا ن فی اونس سونا92ڈالر کی کمی سی1764ڈالر ہو گیا جس کے بعد زیر تبصرہ مدت کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں2400روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ9ہزار700روپے سے گھٹ کر1لاکھ7ہزار300روپے ہو گئی اسی طرح2058روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت94ہزار50روپے سے گھٹ کر91ہزار992روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا28ڈالر سستا ہو گیا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کو ایک تولہ سونا1ہزار روپے اور دس گرام سونا858روپے سستا ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں