عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا2ڈالر کی کمی سی1783ڈالر ہو گئی

جمعرات 24 جون 2021 22:39

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا2ڈالر کی کمی سی1783ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت800روپے کی کمی سی1لاکھ 9ہزار300روپے ہو گئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت686روپے کی کمی سی93ہزار707روپے پر آ گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں