انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 161.80روپے اور قیمت فروخت161.90روپے پر مستحکم رہی

جمعرات 29 جولائی 2021 20:51

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 161.80روپے اور قیمت فروخت161.90روپے پر مستحکم رہی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) انٹر بینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ ڈٹا رہا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 161.80روپے اور قیمت فروخت161.90روپے پر مستحکم رہی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 191.50روپے اور قیمت فروخت161.90روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید189روپے سے بڑھ کر190روپے اور قیمت فروخت191روپے سے بڑھ کر191.50روپے ہو گئی جبکہ1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 222روپے سے بڑح کر223.50روپے اور قیمت فروخت224روپے سے بڑھ کر225روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں