عالمی مارکیٹ میں23ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1822ڈالر ہو گئی

جمعرات 29 جولائی 2021 20:51

عالمی مارکیٹ میں23ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1822ڈالر ہو گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) عالمی مارکیٹ میں23ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1822ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 950روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر1لاکھ10ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت815روپے کے اضافے سی94ہزار736روپے پر جا پہنچی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں