اے سی سی اے کی جانب سے کے الیکٹرک کو منظور شدہ امپلائر پروگرام کے سب سے اعلیٰ درجے سے نوازا گیا

جمعرات 29 جولائی 2021 20:51

اے سی سی اے کی جانب سے کے الیکٹرک کو منظور شدہ امپلائر پروگرام کے سب سے اعلیٰ درجے سے نوازا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) کے۔الیکٹرک کو حال ہی میں ایسو سی ایشن آف چار ٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس ( اے سی سی ای) کی جانب سے ان کے عالمی سطح پر منظور شدہ امپلائر پروگرام کے تحت چلنے والی ٹرینی ڈیولپمنٹ اسٹریم کے اعلیٰ درجے (پلاٹینیم) سے حال ہی میں نوازا گیا۔ پیشہ ور اکاونٹنٹس کی بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے کے الیکٹرک کی ستائش اس بات کی غماز ہے کہ کمپنی ملازمین کی ٹریننگ اور ڈیولپمنٹ کیلئے اعلی معیار کو برقرا رکھتی ہے ۔

یہ ایوارڈ اس بات کا عکاس ہے کہ کے الیکٹرک ملکی نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے اورانہیں ترقی کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ کے الیکٹرک کو ملنے والے پلاٹینیم درجہ کی وجہ سے اس کے ملازمین اے سی سی اے کو عالمی معیار کی قائدانہ صلاحیت کے حصول ، اعلی معیار کے پیشہ ور افراد سے بین الاقوامی سطح پر میل جول اور مستقبل کے ٹیلنٹ کی نشو نما میں معاونت حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کو پلاٹینیم اعزاز ایک اعلی اور پروقار تقریب میں دیا گیا ۔ جس میں دونوں اداروں کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید مونس عبداللہ علوی کا کہنا تھاکہ - ہم اے سی سی اے کے عالمی معیار کے اس ٹیلنٹ کی قدر کرتے ہیںجو ہماری ٹیم کاحصہ ہے اور کے۔الیکٹرک کے مشن میں معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روشنیوں کے اس شہر کو بجلی فراہم کرنے میں ہماری معاونت کر رہے ہیں۔

ہمارے لئے ہمارا diversified فنانس ٹرینی پروگرام ہمیشہ سے ٹیلنٹ کی آماجگاہ رہا ہے جو ہمارے ادارے کی منفرد ہنرمند افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ تقریب میں کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمونس عبداللہ علوی کے علاوہ اے سی سی اے کے سربراہ سجید اسلم، کے ای کے چیف پیپل آفیسر محمد رضوان ڈالیا، سی ایف اومحمد عامر غازیانی ،اے سی سی اے کے بزنس ڈویلپمنٹ ہیڈ جنوبی تیمور بحرام خان، مصطفی کمال ڈائریکٹرفنانس اور ہیڈ آف فنانس ٹرینی پروگرام ، کے الیکٹرک، علی شان الحق، بزنس ڈیولپمنٹ منیجر ، اے سی سی اے اور اسسٹنٹ منیجر بزنس اسٹریٹجی طحہ ایدھی موجود تھے۔

سجید اسلم نے کے الیکٹرک کو اے سی سی اے کا پلاٹینیم درجہ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اے سی سی اے میں نوجوانوں کو اسٹریٹجک سوچ بیدار کرنے کی تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ پیچیدہ مسائل کا حل جدیدیت اور تخلیقی صلاحیت کے ذریعے نکال سکیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ممبران کی کاوشوں کی وجہ سے ہمارے شراکت دار اپنے مد مقابل سے آگے رہتے ہیں۔

کے الیکٹرک خطے میں اے سی سی اے کے افراد کو ملازمت دینے والا سب سے بڑا ادارہ ہے ۔ ہم کے الیکٹرک کے ساتھ اپنے اشتراک پر مسرت محسوس کرتے ہیں اور اس بات پر مسرور ہیں کہ کے الیکٹرک اے سی سی اے کے ہنرمند افراد کو وہ ماحول فراہم کررہا ہے جس میں وہ اپنی صلاحیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنی کمپنی کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور اپنے پیشہ ورانہ سفر میں کامیا بیاں سمیٹ رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں