پرائز بانڈز کیش کروانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

بند کیے گئے 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور ساڑھے 7 ہزار کے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت 30 ستمبر2021 کو ختم ہوجائے گی

جمعرات 23 ستمبر 2021 12:38

پرائز بانڈز کیش کروانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) حکومت کی جانب سے بند کیے گئے 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور ساڑھے 7 ہزار کے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت 30 ستمبر2021 کو ختم ہوجائے گی۔ بینکنگ کے شعبے سے منسلک افراد کے مطابق بند ہونے والے پرائز بانڈز کو کیش کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا امکان ہے اور پرائز بانڈز کیش کرنے والوں کو رواں سال کے آخر تک سہولت دی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت مہں توسیع دی جاچکی ہے اور 15 ہزار روپے کے پرائز بانڈزکی واپسی کی آخری تاریخ 30 جون، 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی تھی اوران تینوں بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کی گئی تھی۔بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کے پاس پرائز بانڈز موجود ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت پرائز بانڈز ان کیش یا پریمیم بانڈز سے تبدیل کروانے کیلیے انہیں مزید مہلت دے، کیونکہ کرونا وبا کے باعث ان کا اتنی جلدی سفر کرنا ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں