پوائنٹ آف سیلز بجلی بلوں میں ٹیکس کا خاتمہ اسلام آ باد معاہدہ تاجروں کی فتح ہے ،محمود حامد

ایف بی آر سے شاندار معاہدے پر کاشف چوہدری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، کاروباری استحکام کیلئے موجودہ معاہدہ مددگار ثابت ہوگا

پیر 27 ستمبر 2021 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) آل پاکستان ارگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد سئنیر نائب صدر سید لیاقت علی اور جاوید حاجی عبداللہ نے اسلام آباد میں تنظیم تاجران پاکستان کی مرکزی قیادت اور ایف بی آر کے درمیان ہونے والے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور اسے تاجروں کی فتح قرار دیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری اور چیئرمین سلمان صدیقی کو مبارک باد دی ہے انھوں نے کہا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں ملک کے تاجروں میں خوشی اور اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے اس لیے کہ لاک ڈان کے ستائے ھوے تاجر نئے ظالمانہ آرڈینس کے باعث مضطرب تھے مذاکرات کے بعد ایف بی آر ھاوس میں ایف بی آر حکام اور تاجر عہدیداران نے بذریعہ پریس کانفرنس مشترکہ اعلامیہ کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

جس میں ایف بی آر نے اعلان کیا کہ مارکیٹوں کے تاجروں کی عام دکانوں پر پوائنٹ آف سیلز کا اطلاق نہیں ھو گا ۔چھوٹے تاجروں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہیں ہو گی ۔ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں کمرشل بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکس کا ھرگز اطلاق نہیں ھو گا ۔ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں تاجروں پر کسی قسم کا اضافی ٹیکس نہیں لگایا ۔تاجروں اور ایف بی آر میں ٹیکس مسائل کے حل کیلئے قومی سطح سے کمشنرز و نچلی سطح تک کمیٹیوں کی مشاورت سے فیصلے ھونگے ۔

ان اعلانات کے بعد کاشف چوھدری نے اعلان کیا کہ ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کے مطالبات تسلیم کرنے پر دھرنا و گھیراو موخر کرتے ھیں اسمال ٹریڈرز کے صدر نے کہا کہ تاجروں کی یہ کامیابی ہمارے اتحاد کا مظہر ہے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھنا ہو گا اور شازشی عناصر پر نظر رکھنا ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں