پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی رہی

کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس کے اضافے سی45800پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 39ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب روپے کے قریب جا پہنچا ۔کمپنیوں کے مثبت مالیاتی نتائج سامنے آنے پر سرمایہ کارایک بار پھر متحرک ہو گئے

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:08

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی رہی
ؒکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس کے اضافے سی45800پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 39ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب روپے کے قریب جا پہنچا ۔کمپنیوں کے مثبت مالیاتی نتائج سامنے آنے پر سرمایہ کارایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں اور وہ نئی سرمایہ کاری کو بھی ترجیح دے رہے ہیں جس کی وجہ سے جمعرات کے روز بھی مارکیٹ میں تیزی کے اثرات نمایاں دیکھے گئے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں321.91پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس45499.46پوائنٹس سے بڑھ کر 45821.40پوائنٹس ہو گیا اسی طرح181.61پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس17824.53پوائنٹس سے بڑھ کر18006.14پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس31103.89پوائنٹس سے بڑھ کر 31279.32پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 39ارب26کروڑ6لاکھ71ہزار932روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب58ارب36کروڑ20لاکھ 73ہزار369روپے سے بڑھ کر78کھرب97ارب62کروڑ27لاکھ45ہزار301روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو13ارب روپے مالیت کی33کروڑ83لاکھ15ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو10ارب روپے مالیت کی30کروڑ81لاکھ86ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر359کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی158کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،185میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب2کروڑ55لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ2کروڑ43لاکھ ،ہم نیٹ ورک2کروڑ38لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ18لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ1کروڑ92لاکھ حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت میں58.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر833.00روپے ہو گئی اسی طرح47.54روپے کے اضافے سے ماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت بڑھ کر1773.93روپے ہو گئی جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں126.35روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر1558.65روپے پر آ گئی اسی طرح100.00روپے کی کمی سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت کم ہو کر10289.99روپے ہو گئی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں