ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک تولہ سوناسوا ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:54

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک تولہ سوناسوا ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا تسلسل جاری ہے جمعہ کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک تولہ سوناسوا ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں 8ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1793ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوںمیں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں1400روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونا1لاکھ25ہزار600روپے اور دس گرام سونا1201روپے کے اضافے سی1لاکھ7ہزار682روپے ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں