ڈالر کی قدر175روپے کی ریکارڈ سطح سے تجاوز کرگئی

پیر 25 اکتوبر 2021 23:31

ڈالر کی قدر175روپے کی ریکارڈ سطح سے تجاوز کرگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پہلی مرتبہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر175روپے کی ریکارڈ سطح سے تجاوز کر چکی ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی روپیہ بدترین گراوٹ کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں45ُٰپیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 174روپے سے بڑھ کر 174.45روپے اور قیمت فروخت174.10روپے سے بڑھ کر174.55روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں1.10روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 173.70روپے سے بڑھ کر174.80روپے اور قیمت فروخت174.20روپے سے بڑھ کر175.30روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت202روپے سے بڑھ کر203روپے ہو گئی اسی طرح70پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت239.50روپے سے بڑھ کر240.20روپے ہو گئی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں