ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار

کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی اورایک موقع پر ڈالر کی قدر 172روپے سے بھی نیچے آگئی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 23:58

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 174 روپے سے نیچے آگئے۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میںکاروبار کے تمام دورانیئے میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 172روپے سے بھی نیچے آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 52 پیسے کی کمی سے 172روپے 26 پیسے پر بند ہوئے اور اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک روپیہ 20 پیسے گھٹ کر 173روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں