نومبر سے پٹرول کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دیدی گئی

اگر فوری طور پر مارجن نہ بڑھایا گیا تو کاروبار بند کردیں گے، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن

جمعہ 29 اکتوبر 2021 00:00

نومبر سے پٹرول کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دیدی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن نہ بڑھانے کی صورت میں 5 نومبر سے پٹرول کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز کی مارجن نہ بڑھانے کی صورت میں 5 نومبر سے سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی، اگر فوری طور پر مارجن نہ بڑھایا گیا تو کاروبار بند کردیں گے، حکومت نے ڈیلرز مارجن 5 فیصد کرنے کا وعدہ پورا نہیں، پٹرولیم ڈیلرز مارجن قیمت فروخت کا 6 فیصد کیا جائے۔

عبدالسمیع خان نے کہا کہ ڈیلرز اپنے اپنے علاقوں میں اضافہ جو کرسکتے ہیں وہ کریں، وزیر توانائی کی دعوت ملی ہے مگر ان سے نہیں ملوں گا، حکومت اعلان کرے کہ ڈیلرز کے مارجن میں اتنا اضافہ کریں گے، اب خاموش نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں ہمارا مارجن بھی کم ہوگا، حکومت ٹیکسز اورلیوی میں عوام کو سہولت دے سکتی ہے، حکومت اگر مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو متعلقہ لوگ ہمارے ساتھ بٹھائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں