ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا

اتوار 28 نومبر 2021 00:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں 26ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1787ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا2400روپے سستا ہو گیا جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ22ہزار800روپے پر آ گئی اسی طرح 2058روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ5ہزار281روپے ہو گئی ۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران عالمی میں فی اونس سونا52ڈالر سستا ہوا تاہم اس کے بر عکس ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونا600روپے اور دس گرام سونا515روپے سستا ہوا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں