پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت سرگرمیوں کا آغاز، سرمایہ کاری مالیت میں 170 ارب روپے سے زائد کا اضافہ

منگل 30 نومبر 2021 00:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کا آغاز مثبت ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،بینکنگ ،پیٹرولیم اور فوڈز زسمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان غالب رہا،کے ایس ای100انڈیکس1200پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا اور45300پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہوا ،کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 170ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے بڑھ کر77کھرب روپے پر جا پہنچا ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای 100انڈیکس میں1215.89پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس44114.16پوائنٹس سے بڑ ھ کر 45330.05پوائنٹس ہو گیا اسی طرح516.47پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس17034.02پوائنٹس سے بڑھ کر17550.49پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30302.34پوائنٹس سے بڑھ کر30984.06پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب 70ارب68کروڑ90لاکھ17ہزار436روپے کا اضافہ ریکار ڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ75کھرب87ارب82کروڑ12لاکھ88ہزار23روپے سے بڑھ کر77کھرب58ارب51کروڑ3لاکھ5ہزار459روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 10ارب روپے مالیت کے 26کروڑ82لاکھ38ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو10ارب روپے مالیت کے 28کروڑ98لاکھ47ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 358کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی263کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،76میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے فوجی فوڈز 1کروڑ48لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ47لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ36لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 1کروڑ25لاکھ اور فرسٹ نیشنل ایکوٹیز 1کروڑ7لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت میں58.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر898.00روپے ہو گئی اسی طرح 52.19روپے کے اضافے سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت بڑھ کر1082.45روپے ہو گئی جبکہ گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت میں43.20روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 532.80روپے ہو گئی اسی طرح24.85روپے کی کمی سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر1875.00روپے پرآ گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں